خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں پولیس و سیکیورٹی فورسز پر حملے، 4 اہلکار شہید

خیبر پختون خوا کے 2 اضلاع میں دہشت گردوں کے حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں نے باڑہ کی نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

ٹانک میں ڈیرہ روڈ پر پولیس لائن پر بھی دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔