بچوں کی ویکسین ختم ہوچکی، وزارت صحت غزہ

غزہ (اے ایف پی) غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ روز صحت کے تباہ کن اثرات سے خبردار کرتے ہوئےکہا کہ اس کے پاس بچوں کی ویکسین کی سپلائی ختم ہوچکی ہے۔

یہ اعلان غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد سامنے آیا ہے، جب بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے پرہجوم فلسطینی علاقے میں سنگین حالات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

تاہم،وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی ویکسین ختم ہو گئی ہے، اور اس کے دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔