Election 2024

وزارت خزانہ نے عام انتخابات کےلیے 17.4 ارب روپے جاری کر دیے

وزارت خزانہ نے عام انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 17.4 ارب روپے جاری کر دیے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو17ارب،40کروڑ روپے جاری کردیے گئے، جولائی میں بھی الیکشن کمیشن کو 10 ارب روپے جاری کئے گئے تھے، الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر27 ارب، 40کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس کی ضروریات کے مطابق فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز الیکشن کمیشن حکام کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے الیکشن کمیشن کو فنڈر فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی تھی، کہا الیکشن کمیشن کو ایک دو روز میں فنڈز جاری کر دیں گے۔

یاد رہے کہ مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات 42 مجموعی طور پر ارب روپے مختص کیے گئے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے معاملے پر سیکرٹری خزانہ کو آج طلب کرلیا تھا۔