کراچی کے جناح ٹرمینل پر گاڑی میں آگ لگ گئی

کراچی کے جناح ٹرمینل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سی اے اے فائر فائٹرز نے کار آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔