Senate of Pakistan

نگراں وزیرخزانہ نے سینیٹ میں ڈیم فنڈزکی تفصیلات جمع کرادیں

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈز میں اس وقت 17 ارب 86 کروڑ روپے موجود ہیں۔

سینٹ اجلاس میں ڈیم فنڈز کے حوالے سے نگراں وزیر خزانہ نے تحریری جواب جمع کرادیا۔

انہوں نے جواب دیا کہ ڈیم فنڈز میں اس وقت 17 ارب 86 کروڑ روپے موجود ہیں، اب تک کوئی رقم فنڈ سے باہر نہیں نکالی گئی، یہ رقم صرف عدلیہ کے فیصلے پر ہی نکالی جاسکے گی۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے تحریری جواب میں بتایا کہ جولائی تک چیف جسٹس وزیراعظم ڈیم فنڈ میں رقوم کی مالیت 11 ارب 46 کروڑ روپے تھی، جس پر سرکاری منافع کی صورت میں 6 ارب 29 کروڑ روپے موصول ہوئے۔