balochistan police

کوئٹہ میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلا

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر 18 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق شارع اقبال پر ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا، ملزم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر دکاندار سے 18لاکھ روپے چھیننے تھے۔

ڈکیتی کے بعد تین ملزمان رقم لے کر فرار ہوئے تو دکاندار نے موقع غنیمت جان کر ساتھیوں کی مدد سے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا، جو پولیس اہلکار نکلا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔