State Bank of Pakistan

ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

ایس بی پی اعلامیہ کے مطابق 17 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 30 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے۔