نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوجانا بہت خوش آئند ہے۔
اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا پہلا اجلاس کامیابی سے مکمل کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مقامی طور پر مہنگے قرضوں سے جان چھڑائی۔ بینکوں کو ایل سی کھولنے کےلیے سہولتیں فراہم کی گئیں۔ 2 ماہ میں معیشت کے استحکام کےلیے بڑی محنت کی۔
شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کو بہت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔