President House Islamabad

سینیٹر رضا ربانی کا صدر عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رضا ربانی نے کہا کہ صدر عارف علوی نے چند روز قبل فلسطینی ہم منصب سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان صدر کی پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ون اسٹیٹ حل ہونا چاہیے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ون اسٹیٹ پالیسی تو پاکستان کی کبھی بھی نہیں رہی۔

اس پر نگراں وزیر خارجہ جیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کی فلسطین کے مسئلے پر پوزیشن دو ریاستی حل کی رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے بیان کے بعد ہمیں وضاحت جاری کرنا پڑی، اُس وضاحت کو عالمی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوا م متحدہ (یو این) بھیجا گیا ہے۔