Gold

ایک تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2011ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے بڑھ کر 215600روپے ہوگئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر 184842روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے پر مستحکم رہی۔