بنگلہ دیش اسرائیل کیخلاف IIC سے رجوع کرنیوالا واحد مسلم ملک

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اسرائیل کیخلاف جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کرنے والا واحد مسلم ملک بن گیا۔

جرائم کی عالمی عدالت (آئی آئی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم پر پانچ ممالک نے اسرائیل کیخلاف رجوع کرلیا ہے، ان ممالک میں جنوبی افریقا، بنگلہ دیش، کوموروس، بولیویا اور جیبوتی شامل ہیں۔

کریم خان نے بتایا کہ فلسطین میں 2014 کے بعد سے کئے گئے جنگی جرائم کے معاملے پر آئی سی سی پہلے سے ہی تحقیقات کررہا ہے۔ یہ تحقیقات مارچ 2021 میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب عالمی عدالت نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ فلسطین ان کی حدود میں آتا ہے، اس فیصلے کے بعد اسرائیل کی جانب سے کئے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کا دروازہ کھل گیا۔