غزہ میں آٹا ختم، روٹی بھی ناپید، قتل عام کیساتھ اسرائیلی فوجیوں کی لوٹ مار

غزہ میں آٹا ختم، روٹی بھی ناپید، قتل عام کیساتھ اسرائیلی فوجیوں کی لوٹ مار، جنوب کی طرف جانے والے کئی افرادراستے میں شہید، متعدد گرفتار، صہیونی فوجیوں نے شہریوں کا سامان لوٹ لیا ۔

غزہ میں موجود فلسطینی سیاسی تجزیہ کار یسری الغول کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، الغول اس وقت الشاطی کیمپ سے غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کی طرف روانہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے قطری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمیں کہاں جانا ہے۔

یسری کا کہنا تھا کہ انہوں نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے خاندان کیساتھ غزہ کے جنوب کی طرف سفر نہیں کیا، یسری کے مطابق جنوبی غزہ جانے والے شہریوں نے انہیں بتایا کہ اسرائیلی افواج نے کئی چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں، کئی افراد کو شہید کردیا ہے اور متعدد کو گرفتار کرلیا.

شہریوں کی رقم ہتھیا لی گئیں، ان کے پاس موجود سونا اور جس کے پاس جو کچھ تھا وہ سب کچھ لوٹ لیا گیا.

انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس ایندھن ختم ہوگیا ہے، بیکریوں میں آٹا نہ ہونے سے روٹی بھی نہیں مل پارہی، پینے کیلئے پانی بھی موجود نہیں ہے، اب تو بچے بھی اپنے مرنے کے بارے میں باتیں کرنے لگے ہیں۔