اسرائیل کی البریج پناہ گزین کیمپ پر پھر بمباری، 20 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر پھر بمباری کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے البریج کیمپ میں 20 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں 3 پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ رات المغازی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق المغازی کیمپ حملے میں ترک خبر ایجنسی کے فوٹو گرافر کے اہلخانہ بھی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ترک فوٹو گرافر کے 4 بچے، 4 بھائی اور ان کے بچے اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔