Balochistan Army Operation

بلوچستان میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ، 14 سیکیورٹی اہلکار شہید

بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 14 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں پسنی سے اورماڑہ جاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، واقعے میں 14 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں پہلے سےگھات لگا کر بیٹھے تھے، جنہوں نے فورسز کی گاڑیاں قریب پہنچنے پر حملہ کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، دہشتگردوں کے صفائے کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔