Army Operation in Balochistan

ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

ژوب میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔