Gaza New Attack

اسرائیلی فوج کی بمباری: شہداء کی تعداد 7 ہزار سے زیادہ 3600 بچے بھی شامل

اسرائیل نے غزہ پر تین اطرف سے حملہ کردیا، جس کے دوران طیاروں، بحری جنگی جہازوں سے بمباری اور ٹینکوں سے گولا باری کی گئی۔

اسرائیلی فوج کی بمباری میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 7700 سے زیادہ ہوگئی، شہداء میں 3600 بچے بھی شامل ہیں۔

’مما اٹھو، مجھے بتاؤ تم زندہ ہو‘، ماں کو کھونے والی بچی کی ویڈیو دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

گزشتہ رات غزہ کی پٹی دھماکوں سے گونج اٹھی، ہر جانب دھویں کے بادل اٹھتے نظر آئے اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ میں 150 اہداف کو نشانہ بنانے اور حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ اور کئی کارکنوں کو شہید کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

غزہ میں موت کا سناٹا، مسجد سے گونجتی آواز پر درد دل رکھنے والے دہل کر رہ گئے

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کا 3 طرفہ حملہ ناکام بنا دیا، بھاری نقصان پہنچایا، دشمن کئی محاذوں پر فلسطینی مزاحمت کے جال میں پھنس گیا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے پسپا کرنے کے لیے روسی ساختہ ٹینک شکن میزائل اور مقامی طور پر تیار یاسین میزائل استعمال کیے گئے۔

میری خواہش ہے یہ سب خواب ہو، فلسطینی بچے کی فریاد

حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کی سرزمین اسرائیلی فوجیوں کی باقیات نگل جائے گی۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار 703 ہوگئی، شہید فلسطینیوں میں 3 ہزار 595 بچے شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 825 فلسطینی خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا، 53 فلسطینی خاندانوں کو گزشتہ شب کی گئی وحشیانہ بمباری کے دوران شہید کیا گیا۔