PPPP

آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ، سید خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شریک تھے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر تاج حیدر، مولا بخش چانڈیو، سابق صوبائی وزرا سعید غنی، شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔