Pakistan Airline

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب کے فنڈز کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو 8 ارب روپے کے فنڈز دینے کی منظوری دے دی۔

نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں پی آئی اے کو 8 ارب روپے کے فنڈز دینے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے پی آئی اے کو ضروری اخراجات پورے کرنےکے لیے فنڈز فراہمی کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ساتھ دو طرفہ معاہدے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔