Supreme Court of Pakistan

چیف جسٹس نے ججز کیخلاف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کل ساڑھے 11 بجے ہو گا۔

جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔