مجھے بھی بیٹی کیساتھ دفن کر دو: غزہ کے لاچار باپ کی دہائی

غزہ کے عوام کے لیے حالات انتہائی سفاک رخ اختیار کر گئے اور اب یہ مناظر دیکھنے والوں کے دل چیرنے لگے ہیں۔

اسپتالوں میں غم ناک مناظر اور بمباری میں جان کھو دینے والوں کو الوداع کرنے والوں کے جذبات بے قابو ہو گئے۔

ایک فلسطینی صدمے میں یہ کہتے کہتے بے ہوش ہو گیا کہ بچی کو کیسے بتاؤں کہ اس کی ماں اور باپ نہیں رہے۔

بیٹی کی میت پر ایک باپ نے کہا کہ مجھے بھی اس کے ساتھ دفن کر دو۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطین میں صبح و شام اٹھتے جنازے بچوں کے لیے موت کا کھیل بن گئے ہیں۔

فلسطینی بچہ سڑک پر بچھی لاشوں میں ایک ایک کر کے اپنے پیاروں کو ڈھونڈتا رہا اور کمسن بچے نے روتے ہوئے اپنے پیاروں کی شناخت کی۔