Palestine Aid From Pakistan

پاکستانی طیارہ غزہ کیلئے امداد لیکر مصر پہنچ گیا

غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق العریش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی۔

وزارتِ صحت کو ادویات فلسطین بھجوانے کیلئے اجازت نامہ مل گیا

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی بمباری کے شکار غزہ میں امدادی سامان کے قافلے آج داخل ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق 100 ٹرک قطار میں لگے ہیں، پہلے قافلے میں 20 ٹرک شامل ہیں۔