سرکاری حج اسکیم ، فی کس11لاکھ وصول کیے جائیں گے

اسلام آباد: آئندہ سال حج پر 28 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔