غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملہ، عالمی ممالک کی شدید مذمت

اسلام آباد / استنبول: اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں قائم اسپتال پر فضائی حملے میں 500 سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں، جس پر پاکستان سمیت دیگر ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔

غزہ میں قائم اسپتال اسرائیل کے راکٹ حملے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اطراف میں شدید آگ بھی لگی ہوئی ہے، وزارت صحت کے مطابق اسپتال زخمی اور بیمار مریضوں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا۔

اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی مختلف ممالک پاکستان، مصر، کینیڈا، ترکیہ، قطر سمیت دیگر نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔