سوئیڈن میں پہلی بار قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والا مجرم قرار

سوئیڈن میں پہلی بار قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی ضلعی عدالت نے 27 سال کے شخص کو نسلی گروہ کے خلاف احتجاج کا مجرم ٹھہرایا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سوئیڈش عدالت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے نے اسلام کو نہیں مسلمانوں کونشانہ بنایا۔

عدالت نے مزید کہا کہ مجرم کا عمل کسی ذمہ دارانہ بحث یا مقصد کے لیے نہیں تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مجرم قرار دیے گئے شخص نے ستمبر 2020 میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی۔