معاشی بحران، رواں سال بیروزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

کراچی (پی پی آئی)انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان میں معاشی بحران کے باعث رواں سال بیروزگار افراد کی تعداد 56لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ملازمتوں میں کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پاکستان کی پیشرفت کو کئی دہائیاں پیچھے دھکیل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی لیبر مارکیٹ ابھی تک عالمی وبا کورونا وائرس اور معاشی بحران سے مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور اس سال بے روزگار افراد کی تعداد 56 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس میں 2021 کے بعد سے 15 لاکھ کا اضافہ ہے۔