فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف دائر ایک ہزار90 اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر ایک ہزار90 درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے رواں سال بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔