Crude Oil

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 323.38 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت329.18 روپے فی لیٹر سے کم کرکے318.18 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کے اطلاق کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔