روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان کیلیے روانہ

اسلام آباد: روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان کیلیے روانہ کر دی گئی۔

روس نے ایک لاکھ ٹن ایل پی جی کی پہلی کھیپ پاکستان روانہ کر دی ہے۔

پاکستان میں روسی سفارتخانے نے ٹویٹر پر بتایا کہ یہ کھیپ ایران کے سرخس اسپیشل اکنامک زون سے بھجوائی گئی ہے، دوسری کھیپ بھجوانے کیلیے مشاورت جاری ہے۔