اسٹیٹ بینک نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پاکستان بھر میں جمعہ کو 12ربیح الاول ہوگی۔

پاکستان کے مرکزی بینک (ایس بی پی) نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعہ 29 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک 29 ستمبر 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو 12ربیح الاول کے موقع پر بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا جاری اعلامیے میں کہنا ہے کہ 12ربیح الاول کے موقع پر عام تعطیل کے باعث اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔