تھائی ایئرویز پاکستان سے اپنے فضائی روابط بحال کرنے پر آمادہ

کراچی(پی پی آئی) تھائی ایئرویز پاکستان سے اپنے فضائی روابط بحال کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے اور تھائی سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور سے ہفتہ وار 5، اسلام آباد سے 4پروازیں شروع کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے سفیر چاکریڈ کرائچائیونگ نے کہا ہے کہ تھائی ایئرویز پاکستان کے لئے اپنے فضائی روابط دوبارہ شروع کررہی ہے۔

اسلام آباد سے 4 جبکہ کراچی اور لاہور سے ہفتہ وار 5پروازیں شروع کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کیلئے وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کیلئے گیٹ وے ہے۔