Nepra

بجلی سستی کرنے کیلئے سینٹرل بائینگ ختم کرکے اجارہ داری کو توڑنا ہوگا، چیئرمین نیپرا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین وسیم مختار کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی سستی کرنے کے لیے سینٹرل بائینگ ختم کر کے اجارہ داری کو توڑنا ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ اس وقت بجلی کی قیمت اجارہ داری کے مسئلے کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری روکنے اور ملوث اسٹاف کیخلاف کارروائیوں سے بھی بجلی سستی کرنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، صارف جس سے خریدنا چاہے بجلی خرید سکے گا، دنیا بھر میں فری مارکیٹ کا تصور ہے، ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگا واٹ ہے، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔