Gold

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے کا بڑا اضافہ

کراچی: پاکستان میں کئی روز کی کمی کے بعد اچانک سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگل کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر گھٹ کر 1911 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 5600 روپے اور 5058روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 184585روپے کی سطح پر آگئی۔