Investment Profit

غیرملکی سرمایہ کاری میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 16.145 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 186.86 فیصد زیادہ ہے،ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر17فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 88ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے، ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا، جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو277 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 0.3 فیصدزیادہ ہے۔