Gold

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1945 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3400 روپے اور 2915 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 239800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 205590 روپے کی سطح پر آگئی۔