پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) میں آج مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی اور 100 انڈیکس 707 پوائنٹس گر کر 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور 100انڈیکس 192 پوائنٹس گر کر 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک بروکرز کے مطابق ڈالر کی مسلسل بڑھتی قیمت بھی مارکیٹ کو متاثر کر رہی ہے۔