لاہور: ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی،مریضوں کو مشکلات کاسامنا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی، شہر کے مختلف میڈیکل اسٹورز پر 120 سے زائد ادویات کی قلت ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس وقت امراض قلب، بلڈپریشر ہیپرین سمیت دیگرخون کی کلاٹنگ ختم کرنے والی دوائیں موجود نہیں، شوگر کی دوا سمیت مختلف انسولین بھی لاہورمیں نایاب ہیں۔

پارکنسنزڈیزیز، اسٹروک، فٹس، ایپی لیپسی کیلئے ادویات مارکیٹ سےغائب ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کےلیے دوا’ہیپامرز’ بھی مارکیٹ میں موجود نہیں۔

انفیکیشن، ڈائریا کی ادویات، کھانسی کےسیرپ گردوں، جگرکی ادویات اورسرجری میں استعمال میڈیسن بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں، پولی فیکس، پایوڈین سمیت زخموں کےلیے استعمال کریمز بھی میڈیکل اسٹورزپرمیسر نہیں۔

فارماکمپنیز کا کہنا ہے کہ ڈالرکاریٹ بڑھنےکی وجہ سےخام مال بہت مہنگاہوگیا، ڈریپ کے مقرر کردہ ریٹس پر ادویات کی فروخت ممکن نہیں۔ ایل سیز کھولی جائیں اورادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

کیٹاگری میں : صحت