دواؤں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ایپ بنا دی گئی:نگران وزیر صحت

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ دواؤں کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے ایپ بنا دی گئی ہے۔

سماء ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ہمیں دواؤں کی قلت کا پہلے دن پتہ چلا تومسئلہ منیجمنٹ اور ذخیرہ اندوزی کا تھا۔

عوام کو مانیٹرنگ میں شامل کرنے کیلئے ایپ بنا دی ایپ کو کل لانچ کر دیا گیا جائے گا۔ملک بھر سے دواؤں کی ذخیرہ اندوزی رپورٹ ہو سکے گی۔

انہوں نےکہا کہ دواؤں کی قیمتوں کے معاملے پر بھی کمپنیوں سے بات کریں گے۔عوام کو بہتری کی امید دلا دیتا ہوں۔

نگران وفاقی وزیر صحت کا کہناتھا کہ ہائی رسک ایریاز سے پولیو کیس آ رہے ہیں پولیو وائرس کا پھیلاؤ روک کر دکھائیں گےامید ہے دسمبر کے بعد پولیو کا پھیلاؤ ختم ہو جائے گا۔

کیٹاگری میں : صحت