حیدرآباد: خسرہ مہم کے دوران ویکسین لگنے کے بعد بچی کا انتقال

حیدرآباد میں خسرہ مہم کے دوران مبینہ طور پر ویکسین لگنے کے بعد بچی انتقال کرگئی۔

بچی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ 18 اگست کو ماہ نور کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی تھی۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ بچی بخار میں مبتلا تھی، حالت خراب ہونے پر بھٹائی اسپتال داخل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

اس معاملے کی تحقیق کرنے کے لیے ڈی ایچ او کے حکم پر ایم ایس شاہ بھٹائی کی سربراہی میں 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت