اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی دن، 107 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن 107 پوائنٹس کی کمی سامنے آگئی۔

پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا دن منفی رہا، 100 انڈیکس 107 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48 ہزار 218 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 25 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی کاروباری مالیت 10 ارب 41 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 188 ارب روپے ہے۔