Dollars

ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت86 پیسے بڑھ گئی۔

اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 294.92 روپے سے بڑھ کر 295.78 روپے ہوگئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 78 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 63 روپے اور یورو کی قیمت 321 روپے ریکارڈ کی گئی۔