سندھ حکومت نے گنے کی قیمت میں 123 روپے فی من اضافہ کردیا

سندھ حکومت نے گنے کی سرکاری قیمت میں ایک سو تئیس روپے فی من اضافہ کردیا ، گنے کی نئی امدادی قیمت چار سو پچیس روپے فی من مقرر کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےگنےکی سرکاری قیمت میں 123 روپے فی من اضافہ کردیا، اورسیزن 24۔2023ء کیلئےگنےکی امدادی قیمت 425 روپے منظور مقرر کردی ہے۔

سابق صوبائی کابینہ کی منظوری کے تحت گنے کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق گنے میں 8.7 فیصد سے زائد شکر کی موجودگی پر 50 پیسے فی من اضافی ملیں گے، اورشوگر ملیں 15 نومبر 2023ء سے پہلے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پابند ہوں گی۔

دوسری جانب ذرائع شوگر ملز کے مطابق گنے کی امدادی قیمت بڑھنے سے چینی بھی مزید مہنگی ہوگی۔