یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دال چنا فی کلو 20 روپے مہنگی کردی گئی جبکہ دال مسور اورسفید چنے کی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت 12 روپے بڑھا دی گئی جبکہ سپر باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جمعہ سے ہوگا۔