Sugar

شوگر مافیا نے چینی کی قیمتیں بڑھانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

ہول سیل مارکیٹ میں سٹےبازواٹس ایپ گروپوں میں چینی کی قیمتیں بڑھانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماء ٹی وی نےسٹے بازوں کےواٹس اپ کےاسکرین شاٹس حاصل کرلئے ہیں جس میں شوگرمافیا نے چینی کا ریٹ مہنگا کرنےکا نیا طریقہ نکال لیا ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ اورجوڑیا بازار میں ایک دن میں فی کلو چینی چار روپے مہنگی ہوئی ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں فی کلوچینی کی قیمت چارروپےاضافے سے 145روپےاورریٹیل سطح پرچینی کی فی کلوقیمت 155 روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی ہے۔

ہول سیل ڈیلرکہتے ہیں کہ کراچی سےلاہور تک سرگرم سٹےبازواٹس ایپ گروپوں پرچینی کی قیمت بڑھارہےہیں۔