Airports Out Sourcing

پی آئی اے کا جشن آزادی پر کرایوں میں رعایت کا اعلان

اسلام آباد: پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کے ذریعے سفر کرنے والوں کو تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہوگی، رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لیے موثر ہوں گے۔