OGRA

وفاقی حکومت نے جاتے جاتے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کردی

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ممبر آئل اوگرا زین العابدین قریشی کی دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر آئل اوگرا کو 4 سال کیلئے دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا، چیئرمین اوگرا نے ممبر آئل اوگرا کی دوبارہ تعیناتی کی سفارش کی تھی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ممبر آئل اوگرا کی 3 سالہ مدت 30 ستمبر 2023 کو پوری ہونی ہے۔