ہندوستانی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ’’ویلویتورائی قتل عام‘‘ کو 34 برس مکمل

ہندوستانی فوج کے ہاتھوں سری لنکا میں ’’ویلویتورائی قتل عام‘‘ کو 34 سال مکمل ہوگئے۔

1987 میں ہندوستان نے سری لنکا سے جبراً معاہدہ کر کے امن قائم کرنے کے نام پر 80 ہزار فوج جافنا میں تعینات کی جبکہ بھارتی فوج کی طرف سے وسیع پیمانے پر قتل و غارت، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کی بدولت تامل باغیوں سے بھی جنگ چھڑگئی۔

2 اگست 1989 کو تامل باغیوں کے حملے میں ویلویتورائی میں 6 بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، ہندوستانی فوج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 200 گھروں، 50 سے زائد دکانوں اور 200 کے قریب ماہی گیر کشتیوں کو نذر آتش کردیا، 2 دن جاری رہنے والے قتل عام کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت 100 سے زائد قتل جبکہ درجنوں کو تشدد کے ذریعے زخمی اور معذور کردیا گیا۔

ویلویتورائی قتل عام میں ہندوستانی فوج نے 30 سے زائد سری لنکن خواتین کو بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بھارتی ظلم و ستم کی وجہ سے سری لنکن عوام نے انڈین پیس کیپنگ فورس کا نام انڈین پیپل کلنگ فورس رکھ دیا جبکہ جارج فرنینڈس نے ویلویتورائی قتلِ عام کو بھارت کا “مائی لائی” قرار دیا۔

1991 میں راجیو گاندھی پر خودکش حملہ کرنے والی راجا رتنم بھی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ویلویتورائی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنی تھی۔