مرتضیٰ وہاب کی افسران کو کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے افسران کو کام کے معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں سیمنس چورنگی سائٹ آمد پر مرتضیٰ وہاب نے سڑک کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

اعلامیے کے مطابق میئر کراچی نے افسران کو کام کے معیار پر سجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیمنس چورنگی پر سڑک کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سائٹ انڈسٹریل ایریا میں تعمیراتی کام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔