چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی واقعات سمیت جعلسازی سے متعلق 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں مسترد کردیں۔

فیصلے کے مطابق بشری بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔