پنجاب کے مختلف اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یارخان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیز بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

چلاس میں شاہراہِ قراقرم بند ہونے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافر اور سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بولان میں عارضی پُل بہہ جانے کے سبب راستہ تاحال بند ہے، جس کی وجہ سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

راجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد کچے سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔