Election Commission of Pakistan

اسحاق ڈار کا الیکشن کمیشن کو یکمشت 47.5 ارب دینے سے انکار

اسلام آباد: اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت 47.5 ارب دینے سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے حکومت سے منظورکردہ 47.5 ارب روپے یکمشت جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 47.5ارب روپے یکمشت جاری کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو یکمشت فنڈز دینے کی بجائے مرحلہ وار دینے کا وعدہ کیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکام کی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحق ڈار سے گزشتہ دنوں میں ملاقات ہوئی تھی۔